Feb 24, 2017 06:12 pm
views : 723
Location : Ankara, Turkey
Ankara- PM Nawaz Sharif Departure from Turkey
انقرہ،وزیراعظم نوا ز شر یف ترکی کا دورہ مکمل کرنےکے بعد وطن روانہ
وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ ترکی کے
وزیرکھیل عاکف کا گاتے اور اعلی حکام نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت
کیا ۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانے کے حکام بھی اس موقع پر
موجود تھے ۔
وزیراعظم محمدنواز شریف نے ترک وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان ترکی اعلی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔
وزیراعظم کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دس معاہدوں
اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے توانائی ،تجارت ،
ٹرانسپورٹ ،سیاحت، ثقافت اورتعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو
مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔