Feb 24, 2017 06:23 pm
views : 721
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Youth Wing Delegation
کراچی، گورنرسندھ محمد زبیر سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفدکی ملاقات
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد نے سندھ کے صدر
راجہ انصاری کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں نوجواں
کے مسائل ،ترقی وپالیسی میں ان کی مشاورت ،اعلیٰ تعلیم سمیت دیگر امور پر
تفصیلی تبادلہ کیا گیا ۔گورنر سندھ محمد زبیر نے نوجوانوں کے مسائل اور
تجاویز کو بڑی توجہ سے سنا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کاقیمتی
اثاثہ ہیں ،پاکستان دنیا کے ان چند خوش نصیب ممالک میں سے ایک ہے جہاں
نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور
مستفید ہونے کے لئے مؤثر اور جامع پالیسی ترتیب دے رہی ہے تاکہ اس قیمتی
اثاثہ سے فائد ہ اٹھایا جاسکے ۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ آئندہ کا وقت نوجوانوں کا ہے ،میں
اپنے معماروں کے ہاتھوں میں قوم کا روشن وتا بناک مستقبل دیکھ رہا ہوں
،مجھے بڑی امید ہے اپنے نوجوانوں سے تما م صلاحیتوں سے مالا مال بھی ہیں ۔