Feb 24, 2017 06:37 pm
views : 631
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Water Road Map
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے چیف ایگزیکٹو
آفیسر اولف میئر شیرنبرگ اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت
کی۔جرمن کمپنی پنجاب حکومت کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام
میں تعاون کرے گی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر فنشر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا تھا کہ مفادعامہ
کے اس اہم پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے ہر طرح کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی ایک
نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے۔صاف پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی
ضروری ہے۔پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی
سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی آبادی کو
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جرمن کمپنی کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم
کرتے ہیں۔ایسے پائیدار اور باکفایت پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے
شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو۔
چیئرمین صاف پانی کمپنی ساؤتھ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و
ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی ساؤتھ، چیف
ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نارتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود
تھے۔