مظفرآ ّباد ،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے رشتے میں رخنہ نہیں ڈال سکتی، ممنون حسین
صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے رشتے
میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔ قائد کا وژن پاکستان اور کشمیر کے درمیان مضبوط
رشتے کی بنیاد ہے۔
مظفرآ ّباد میں قائد اعظم کی یاد میں خصوصی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت قائداعظم نے کشمیر
کے الحاق کو ترجیح دی۔
صدرمملکت ممنون حسین نے مزید کہاکہ دنیا نے آج حق کا ساتھ نہ دیا تو ظلم کو نہیں روکا
جاسکے گا۔ اہل کشمیر کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کا ساتھ د ینا عالمی
برادری کا فرض ہے۔