Feb 24, 2017 07:21 pm
views : 827
Location : CCPO Peshawar Office
Peshawar- SP Rural Shaukat Khan Press Conference
پشاور،پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد
پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث رہزنوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ایس پی رورل شوکت خان نے پشاور کوہاٹ روڈ پرواقع صدر تھانے میں پریس
کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ متنی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رہزنی کی اور
ہزاروں روپے لوٹ لیے جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزموں کو گرفتار
کر لیا اور بڈھ بیر میں ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کو گاڑی سمیت گرفتار کر
لیا ۔
ایس پی رورل شوکت خان نے مزید کہا کہ گاڑی میں 35 مختلف رائفلز اور 22 عدد
مختلف پستول برامد کر لیے ہیں۔تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ وہ اسلحہ پنجاب
اسمگل کر رہا تھا اور پنجاب میں
یہ اسلحہ کسی دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا اور تیسری کاروائی میں ارمڑ
کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں کو قتل کر کے کھیت میں پھینک دیا
تھا جس پر پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے الہ
قتل
برامد کر لیا۔