Feb 24, 2017 07:31 pm
views : 643
Location : Different Areas
Karachi Jumma Security
کراچی،حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر شہر قائد میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انظامات
نماز جمعہ کے موقع پر شہرقائد میں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
کسی بھی خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظرشہرکی بڑی مساجد میں سادہ لباس اور باوردی پولیس
اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ خفیہ اورحساس اداروں کے اہلکار بھی پولیس
کے ہمراہ مساجد میں تعینات کئے گئے ہیں۔مساجد کے باہر پولیس
کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ نماز جمعہ کے موقع پر پولیس کی جانب سے نمازیوں کی مکمل جامہ تلاشی لی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مساجد کی سیکیورٹی پر مامورپولیس اہلکاروں کو خراج
تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کرہماری سیکیورٹی کو یقینی بنا
رہے ہیں تاہم افسران بالاکوبھی اس سلسلے میں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔