Feb 24, 2017 07:46 pm
views : 685
Location : Shahrah-e-Faisal
Karachi- Police check Suspicious Bag in Building
کراچی،شاہراہ فیصل پربینک کی عمارت میں بم کی اطلاع،پولیس اور رینجرز ی بھاری نفری طلب
کراچی کی مرکزی شاہراہ فیصل پر واقع بینک کی عمارت میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارتوں کو
کلیئر قرار دے دیا۔
واقعے کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلوچ پل کے قریب 2 عمارتوں میں
بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو
طلب کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق عمارت کو دھمکی آمیز فون کال کے بعد فوری طور پر خالی کروایا گیا۔
بعد ازاں بی ڈی ایس نے تلاشی کا عمل مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹاسک فورس کے انچارج انسپکٹرکاشف کا کہنا تھا کہ ملک میں
جاری دہشت گردی کی نئی لہر سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں،عوام سے
گزارش کروں گا کہ کہیں بھی مشکوک چیز پائیں تو فوری طور پر ون فائیو پر
اطلاع دیں جیسا کہ یہاں بینک سے اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر بم ڈسپوزل
اسپیشل برانچ اوردیگر ایجنسیاں فورری طور پر حرکت میں آگئیں اور یہاں
کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
انسپکٹر کاشف کا مزیدکہنا تھا کہ نجی بنک کی عمارت میں بم کی جھوٹی اطلاع ملی تھی جس پر بلڈنگ کو مکمل اسکین کرکے کلیئر کر دیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹاسک فورس کے انچارج انسپکٹرکاشف کا کہنا تھا کہ ملک میں
جاری دہشت گردی کی نئی لہر سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں،عوام سے
گزارش کروں گا کہ کہیں بھی مشکوک چیز پائیں تو فوری طور پر ون فائیو پر
اطلاع دیں جیسا کہ یہاں بینک سے اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر بم ڈسپوزل
اسپیشل برانچ اوردیگر ایجنسیاں فورری طور پر حرکت میں آگئیں اور یہاں
کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
انسپکٹر کاشف کا مزیدکہنا تھا کہ نجی بنک کی عمارت میں بم کی جھوٹی اطلاع ملی تھی جس پر عمارت کو مکمل اسکین کرکے کلیئرکر دیا ہے۔
نجی بینک میں کام کرنے والے نوجوان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمازپڑھ کر واپس آئے تو کچھ لوگ عمارت سے نکل
رہے تھے کوئی کہہ رہاتھا کہ عمارت میں بم ہے کوئی کہہ رہا تھا کہ دھمکی
موصول ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچی
ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کوئی ویسی چیز موجود نہیں ہے جس سے کوئی
مسئلہ ہو۔
چھیپا رضاکار کا کہنا تھا کہ ہمارے مرکز پر اطلاع آئی تھی اسلئے یہاں آئے
ہیں عمارت میں کھلونا نما بم کی اطلاع ہے ،تلاشی کا عمل جاری ہے دیکھتے ہیں
کیا ہوتا ہے۔