Feb 24, 2017 08:08 pm
views : 675
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Solid Waste
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ روڈ میپ کا جائزہ لینے سے متعلق پہلا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ روڈ میپ کا جائزہ لینے سے متعلق پہلا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ بڑے شہروں میں
صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ روڈ میپ مرتب کیا
گیا ہے۔صحت،تعلیم اورصاف پانی کی طرز پر صفائی کے انتظامات میں بہتری
کیلئے روڈ میپ کے پروگرام پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔جون
2017ء تک پنجاب کے 7بڑے شہروں میں صفائی کے انتظامات کو ہر قیمت پر
بہتربنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ان شہروں میں سالڈ ویسٹ
مینجمنٹ کمپنیوں کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائے گا۔اب روایتی طریقہ کار
سے کام نہیں چلے گا۔شہروں میں صفائی کے نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے
محنت اورانفرادیت سے کام کرنا ہوگا۔شہروں کے مےئر ز کی بھی ذمہ داری ہے کہ
وہ اس ضمن میں اپنا بھر پور کردارادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ کاغدوں میں سالڈ ویسٹ
مینجمنٹ کمپنیاں تو بن چکی ہیں لیکن ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔سالڈ
ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو صفائی کے انتظامات میں بہتری کیلئے جانفشانی سے
کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کمپنیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کیلئے
بہترین افرادی قوت کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے۔
برطانوی ماہر سرمائیکل باربر،سربراہ ڈیفڈ جوڈتھ ہاربرٹسن،نمائندہ ڈیفڈپنجاب
روتھ گراہماورڈلیوری ایسوسی ایٹ پریمیلا کے علاوہ روڈ میپ ٹیم کے دیگر
اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
معاون خصوصی ملک محمد احمد خان ،مشیر ڈاکٹر عمر سیف،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل
چیف سیکرٹری ،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف
ریونیو،سیکرٹریز قانون، لوکل گورنمنٹ ،مےئر زلاہور ،راولپنڈی ،
بہاولپور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اورمتعلقہ حکام بھی اجلاس
میں شریک ہوئے۔