Feb 25, 2017 02:49 pm
views : 835
Location : City Court/ High Court
Lahore- High Court Bar Association Annual Election
لاہور، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری
لاہور
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری
ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں 21 ہزار
481رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
چار عہدوں
صدر، نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے چودہ امیدواروں کے درمیان
انتخابی مقابلہ جاری ہے۔ صدر کے عہدے کے لئے چار، نائب صدر کے لئے دو، سیکرٹری
کے لئے پانچ اور فنانس سیکرٹری کے لئے تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
صدارتی
امیدواروں میں عا صمہ جہا نگیر گروپ کے ایم رمضان چوہدری اور حامد خان
گروپ کے چوہدری ذوالفقارعلی کے علاوہ سردار خرم لطیف کھوسہ اور آذر لطیف
خان شامل ہیں۔ نائب صدر کے لئے راشد لودھی اور چوہدری محمد سلیم کے درمیان
مقابلہ ہے۔
بیرسٹر
اعتزاز احسن بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ہائی کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دفاع میں قطری شہزادے کا خط نہیں مانا جائے گا،
اگر قطری خط مانا گیا تو ہر غلط کام کرنے والا کسی نہ کسی عرب ملک سے خط
لے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ رعایت برتی،
وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا، سپریم کورٹ کے نیب سے
متعلق بیان پر افسوس ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر
پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں نہ ہوا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی۔