کراچی، وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد سے متعلق نمائش کا افتتاح کردیا
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر میں ایبلیٹیز ایکسپو 2017ء کا افتتاح کردیا۔
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نمائش میں مختلف اسٹالوں کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا
کہ یہاں پر آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں حکومت سندھ کے محکمہ برائے
خصوصی تعلیم اور کراچی ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سینٹر کو نمائش کے انعقاد پر
مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیرا علیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نمائش خصوصی بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے
کیلئے اچھا پلیٹ فارم ہے۔ حکومت سندھ خصوصی بچوں کی ہر طرح معاونت کیلئے
تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے سول سوسائٹی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا
کرے ۔خصوصی بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔