Feb 25, 2017 06:22 pm
views : 790
Location : Domestic Place
Lahore- Federal Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal addresses to Seminar
لاہور، دنیا میں دوستی اور دشمنی کا پیمانہ بدلتا رہتا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈونلڈ
ٹرمپ کو بحیثیت صدر تسلیم کرتے ہوئے دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ دنیا اور
پاکستان کیسے چلیں گے۔ ہمیں اس حقیقت کے ساتھ زندہ بھی رہنا ہے اور اس کے
ساتھ مل کر بھی چلنا ہے۔
لاہور میں منعقدہ سیمینا رسے خطاب کے دوران وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ
پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کی کہانی اس شادی کی مانند ہے کہ جس نے تین
مرتبہ طلاق لینے کی کوششیں کی لیکن ہر طلاق کی کوشش ناکام ہوئی اور پھر وہ
دوبارہ آپس میں مل کر رہنے پر مجبور ہوگئے ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میں دوستی اور دشمنی کا پیمانہ بدلتا رہتا
ہے۔ پاکستان نہ ایتھوپیا ہے اور نہ افریقہ کا پسماندہ ملک ہے۔ پاکستان ایک
ایٹمی طاقت ہے۔ دنیا کی چھٹی سب سے بڑی آبادی پاکستان کے اندر ہے۔ پاکستان
کی جیو پالیٹیکس تیزی کے ساتھ جیو اکنامکس میں تبدیل ہورہی ہے۔