Feb 25, 2017 10:01 pm
views : 761
Location : Lal Haveli
Rawalpindi- Sheikh Rasheed and Nayyer Hussain Media Talk
راولپنڈی، شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
پاکستان
پیپلز پارٹی کے وفد نے لال حویلی پہنچ کر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ
رشید احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد کی جانب سے شیخ
رشید احمد کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ شیخ رشید احمد نے دعوت
قبول کرلی۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ فوجی عدالتوں کی حامی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ
میری
اور میرے اتحادیوں کی یہ خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس میں ہمارے
ساتھ کھڑی ہو کیونکہ پانچ عظیم کہنہ مشق اور دیانت دار ججز سے ہمیں انصاف
کی امید ہے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم متحدہ محاذ بنانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی
کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ چار تاریخ کی اے پی سی کیلئے ہر سیاسی
رہنما کے پاس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر
2014ء میں بھی آئینی ترمیم کی ضرورت پیش آئی تو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے
21 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی اور اس میں بھی فوجی عدالتوں کی
معیاد دو سال طے کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کے متعدد اجلاس ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نکل نہیں سکا۔