پشاور، جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے فاٹا اصلاحات کیلئے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا
جماعت
اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کو اسلام آباد میں
ہونے والے احتجاجی دھرنے میں لاکھوں قبائلی شرکت کریں گے جبکہ 26 ،27اور
28 فروری کو صبح دس بجے سے شام چار بجے تک گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
پشاور
پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار خان کامزید کہنا تھا
کہ دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت تمام
ایجنسیوں کے لاکھوں قبائلی شرکت کریں گے۔
سردار خان کا کہنا تھا کہ کل سے فاٹا انضمام کیلئے موثر تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے فاٹا اصلاحات کے ایجنڈے کو نکالنا
قبائلیوں کو حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔