ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخواہ میں موت ہمارے چاروں طرف پھر رہی ہے ، آئی جی ناصر خان درانی
انسپکٹر جنرل خیبرپختونخواہ ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ
میں موت ہمارے چاروں طرف پھر رہی ہے مگر دل مضبوط اور مقابلہ کرنے کی
صلاحیت ہونی چاہیے۔ہم حق کیلئے لڑرہے ہیں۔ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔
پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسران اورجوانوں سے خطاب ہوئے آئی
جی ناصر خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو فخر ہونا چاہیے کہ یہاں کے
جوان دلیر اور بہادر ہیں ۔ کے پی پولیس ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے
کیلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے
دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ خیبر پختون خواہ پولیس کا شمار دنیا کی
چند بہادر فورس میں ہوتا ہے۔ ہمارے جوانوں نے جرات اور بہادری سے حالات کا
مقابلہ کیا ہے۔