کراچی ، گورنر سند ھ محمد زبیر سے سینیٹر نہال ہاشمی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سند ھ محمد زبیر نے پا کستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل
سیکرٹری سنیٹر نہال ہاشمی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے
دوران صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال ،وفاق کی جانب سے شر وع کئے گئے مختلف
ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سند ھ محمد زبیر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے
ویژن کے تحت صوبہ کی تیز رفتارترقی وخوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے تمام
سیاسی قوتوں سے رابط کررہے ہیں تا کہ اس ضمن میں ایک مشترکہ حکمت عملی کے
تحت کام کیا جا سکے ۔
گورنر سند ھ محمد زبیر نے کہا کہ گرین لائن ،لیاری ایکسپریس وے ، کے فور
،کراچی حیدرآباد موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر قائد کے
باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
گورنر سند ھ محمد زبیر نے مزیدکہا کہ وہ صوبہ کی سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔