لاہور، سیاست منفی نہیں مثبت سوچ کا نام ہے، سینیٹر سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی
آئے لیکن حکومت کی ساکھ عوام کی نظر میں گر گئی۔ جہاں مالی کرپشن ہو وہاں
مسلح دہشت گردی بھی ہوتی ہے۔
لاہورمیں کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامیرجماعت
اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاست منفی نہیں مثبت سوچ کا نام ہے۔
کسی انسان کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں لیکن پاکستان میں اسے کھیل سمجھا
جاتا ہے۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سچ کی مارکیٹنگ کیوں
نہیں کی جاتی۔ عالمی اداروں نے گواہی دی ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت
صرف جماعت اسلامی میں ہے۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں ایسی پارٹی کی
ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے
لئے اس کی وجوہات کو بھی ختم کرنا ہوگا۔