کوئٹہ ، سبزل روڈ پر دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم برآمد،بی ڈی ایس کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا
کوئٹہ بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دیسی ساختہ
ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہواجس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت پہنچ کر بم کو
ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر مشکوک کین کی اطلاع موصول ہوئی
جس پر بم ڈسپوزل عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیاتھاجبکہ پولیس اور ایف
سی کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی تھی۔ سبزل روڈ سے ملحقہ سڑکوں کو
ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاجس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے کین میں نصب
بم کو ناکارہ بنا دیا۔
زرائع کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول سے منسلک بم میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی
مواد استعمال کیا گیا تھا۔