Feb 26, 2017 08:35 pm
views : 826
Location : DHQ Teaching Hospital
Dera Ismail Khan- Atleast Three Killed in Firing Incident
ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق،شہر یوں کا احتجاج
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروآ گھونسر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں
کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف
احتجاجی مظاہر ہ کیا اورسڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
واقعے کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں گھونسر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل
سواروں نے فائرنگ کرکے ثقلین ولد مختیار ،علی رضا ولد بشیر اور جمیل ولد
رمضان کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے ۔
واقعے کے خلاف مقتولین کے ورثا ء نے گھونسر روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ
بلاک کردیا ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ
گئی۔