کراچی ، حکمران دہشتگردوں کی ڈھکی چھپی اوراعلانیہ پشت پناہی کررہے ہیں، مولابخش چانڈیو
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ جس ملک میں دہشت گردوں
کی پشت پناہی حکمران خود کرتے ہوں وہاں دہشت گردی کو روکا نہیں جاسکتا اور
اگر ردالفساد کے بجائے ردالنثار کیا جاتا تو کسی آپریشن کی ضرورت ہی نہ
پڑتی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا
کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں اسلحہ اٹھانے کے بجائے دہشت گردی کے
اسباب پر غور کرنا چاہیے، اگر ردالنثار کیا جاتا تو رد الفساد کی ضرورت ہی
پیش نہ آتی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مجھے چوہدری نثار کے
گرجنے برسنے کی پروا نہیں، وہ کچھ کرتے بھی نہیں اور اپنی کامیابیوں پر
بھنگڑے ڈالتے پھرتے ہیں، چوہدری نثار سہون میں آکر بھی لعل شہباز قلندر کے
مزار پر نہیں گئے اور شہدا کے لواحقین کے لئے بھی کوئی اعلان نہیں کیا جو
ان کی بزدلی اور ناکامی کو ظاہر ہوتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیونے کہا کہ جس ملک میں حکمران دہشت
گردوں کی پشت پناہی کرتے ہوں وہاں دہشت گردی کو کیسے روکا جاسکتا ہے، وفاقی
وزرا دہشت گردی کی ڈھکی چھپی جب کہ ایک صوبے کے وزرا اعلانیہ حمایت کرتے
ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیونے مزیدکہا کہ میں صوبے کی نہیں
پاکستان کی سیاست کرتا ہوں، مسلم لیگ (ن) سے نہیں بلکہ ان کی پالیسیوں سے
اختلاف رکھتا ہوں، وفاق کو چھوٹے صوبے اچھے نہیں لگتے اس لئے ان کی بات
نہیں سنی جاتی، (ن) لیگ والے کچھ بھی کرتے پھریں انہیں کوئی کچھ نہیں کہے
گا لیکن ہم اگر آہ بھی کریں تو نوٹس لے لیا جاتا ہے۔