لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی
کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ،
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی،صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی
کرنل )ر( ایوب گادھی ،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات، جنرل
آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویڑن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکرٹری پنجاب
کیپٹن (ر) زاہد سعید، انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا، سیکرٹری داخلہ
میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت
کی۔
صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں
کے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں
دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم
کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی
معاونت کاروں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف
سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ
آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان
بنایا جائے گا۔آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف
کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کا بھی
پوری قوت سے صفایا کیا جائے گا۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ
ورک کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے گا۔دیگر صوبوں کے ساتھ قریبی تعاون
کو یقینی بنانے کیلئے مل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب محمد زشہباز شر یف کا کہناتھا کہ دہشت گردوں
اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں
ہونے دیا جائے گا۔پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط
ہے۔سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد زشہباز شر یف کا کہناتھا کہ دشمن جو ناپاک سازش کر
رہا ہے، اسے اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔دہشت گردوں اور ان کے
معاونت کاروں کا ٹھکانہ جہنم ہے، انہیں دنیا و آخرت میں عبرتناک انجام سے
دوچار ہونا پڑے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت
پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔