Feb 26, 2017 08:48 pm
views : 843
Location : Faisalabad Railway Station
Faisalabad- Trains late in Faisalabad
فیصل آباد، بگٹی پاکستان اور قراقرم ایکسپریس تاخیرکا شکار،مسافر رل گئے
فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پرمسافر ٹرینوں کا انتظا ر کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔
بگٹی ،پاکستان اور قراقرم ایکسپریس 2سے 3گھنٹے لیٹ جبکہ ملت اور شالیمار ایکسپریس 5گھنٹے تا خیر کا شکارہے۔بے یارومددگارمسافر وں کوریلوے انتظامیہ کاکوئی بھی اہلکار جواب بھی نہیں دے رہا کہ ٹرین کب تک آئیگی۔
ذرائع بالاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ
ایک جانب تو ٹرینیں تاخیر کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب ریلوے انکوائری دفتر
کا عملہ بھی تعاون نہیں کر رہا معلومات کے لئے جانے والوں کو دھکے دی
بھگایا جارہا ہے،حکام بالا موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر مسافروں کی
مشکلات ازالہ کریں۔