Feb 27, 2017 12:41 pm
views : 854
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan stock exchange sees bearish sentiment, 100 index declines by 219 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں219پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس219پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48788پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر312کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے86کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،217کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔