Feb 27, 2017 01:10 pm
views : 868
Location : Different Areas
Peshawar- Anti-Polio drive begins in KPK
پشاور، صوبہ خیبر پختونخوا میں سہ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
خیبر پختونخوامیں تین روزہ انسدادپولیو مہم کاآغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع
پرخیبر پختونخواحکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے
ہیں۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق آج سے شروع ہونے والی مہم
صوبہ بھر میں چلائی جائے گی،انسداد پولیو کی اس مہم میں 56لاکھ بچوں کو
پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے17766پولیو
ورکرزپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے لیے
15092موبائل،1592فکسڈاور 924ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
مہم کی موثرنگرانی کیلئے 4048ایریا انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پرسپروائزرپولیو مہم ارشاد خان نے کہا کہ انسدادپولیو مہم کا آج
پہلادن ہے۔مہم کے دوران بچوں کوویکسینیشن اورپولیو کے قطرے پلائیں جائیں
گے۔پولیو کی مہم کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی
کمشنر اور صوبے کی پولیس بہت تعاون کررہی ہے۔