Feb 27, 2017 03:23 pm
views : 693
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Chinesse Consul General
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے قونصل جنرل وانگ یو کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے ملاقات
کی۔ چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر
ہاؤس میں کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری ، خطہ کی مجموعی
صورتحال اوردلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا چین کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن
سکیورٹی فراہم کریں گے۔سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ
ہے۔کراچی سرکلر ریلوے کی سی پیک کی شمولیت سے اس کی جلد اور معیاری تکمیل
میں مدد ملے گی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاپاک چین دوستی لازوال ہے جس میں وقت گذرنے کے
ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہو رہا ہے۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں سرمایہ کاری
کے لئے فضا نہایت سازگارہے۔دورنوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزید
تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہاوزیر اعظم اقتصادی شعبہ پر خصوصی توجہ دے
رہے ہیں،ان کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پیدا ہوئے
ہیں۔
چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا چین پاکستان راہداری منصوبہ کے پروجیکٹس
کی تکمیل سے پاکستان تیز رفتار معاشی ترقی کے دور میں داخل ہو جائے گا۔