اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین کا آتشزدگی سے بچاؤکے لئے تعمیراتی ضابطہ کار کے حوالے سے تقریب سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی قانون کی کامیابی کیلئے اس کا آسان اور مقامی مزاج سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے پاکستان بلڈنگ کوڈ کے اجراء کے موقع
پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوانین کو بدلتے ہوئے
حالات اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے نئے بلڈنگ کوڈ کے اجراء کو
احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یکساں نوعیت کے قواعد و ضوابط
متعارف ہوں گے جس سے حفاظتی تدابیر کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں آتشزدگی کے واقعات میں
اضافہ ہوا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا۔آتشزدگی
کے اکثر واقعات پرانی عمارتوں میں رونما ہوئے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مزیدکہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور
پاکستان انجیئنرنگ کونسل کی طرف سے بنائے گئے نئے بلڈنگ قوانین ملک بھر میں
یکساں طور پر لاگو ہوں گے جس سے کسی بھی نا گہانی آفت سے بچنے میں مدد ملے
گی۔