Feb 27, 2017 04:16 pm
views : 912
Location : Jhirk Mulla Katiyar Bridge
Tando Muhammad Khan- Bilawal Bhutto Zardari inaugrates Jhirk Mulla Katiyar Bridge
ٹنڈو محمد خان ، بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈومحمدخان میں جھرک پل کا افتتاح کردیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈومحمدخان میں جھرک ملاکا تیار پل کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیرا علی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی
بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے چیئرمین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کواجرک پہنائی۔
صوبائی حکومت نے دریائے سندھ پرسب سے طویل پل سر آغا خان جھرک پل تعمیر
کردیا، ساڑھے چار بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل کی لمبائی 1.7
کلومیٹر ہے، پل کے ساتھ طویل لنک روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے، پل ٹنڈو محمد
خان کو ٹھٹہ سے ملانے والے پل کے ساتھ لنک روڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔حکومت
سندھ نے پل کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آمدورفت کے
ذرائع سے صوبائی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جھرک پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے
ہوئے کہا تاریخ کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف
فیصلہ آئے گا ، پارلیمنٹ میں بھی جائیں گے مگر ابھی پاناما کیس کے فیصلے کا
انتظار ہے،عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا دہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی
لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونے سے انسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل
ہوگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا پارلیمانی سیاست میں آمد
کیلئے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے ،
دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ،
شمولیت نہیں ہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاناماپر فیصلے کے
بعدپارلیمانی سیاست کیلئے حکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آئندہ
انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں مزید کہاپورے پاکستان
میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے
ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے۔