Feb 27, 2017 05:01 pm
views : 839
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Saaf Pani
لاہور،محنت اور عزم کے ساتھ ماضی میں ضائع شدہ وقت کی تلافی کرنا ہے، شہباز شریف
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے
سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپینے کے صاف پانی کی
فراہمی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اب درست سمت میں کام ہو رہا ہے۔ہم نے
محنت اور عزم کے ساتھ ماضی میں ضائع شدہ وقت کی تلافی کرنا ہے۔مفاد عامہ کا
یہ شاندار پروگرام ہے لہٰذا اسے جتنی جلدی ممکن ہو آگے بڑھایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے
ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں پینے
کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔پنجاب صاف پانی کمپنی
اپنی استعدادکار میں اضافے کیلئے بہترین ہیومن ریسورس کا میرٹ پر انتخاب
کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال دیہی واٹر سکیموں کو بحال کرنے کیلئے
قابل عمل سفارشات پیش کی جائیں۔منزل کے حصول کی جانب تیزی سے بڑھنا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ نے پروگرام کے مختلف ماڈلز
اور عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو بریفنگ دی۔
چیئرمین صاف پانی کمپنی ساؤتھ چوہدری عارف سعید، چیف سیکرٹری، چیئرمین
منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت
کی۔