Feb 27, 2017 05:09 pm
views : 845
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan stock exchange sees bearish sentiment, 100 index declines by 489 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 489 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 489 پوائنٹس
کی غیر معمولی کمی کے بعد 48518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 73 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 301 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔