اوچ شریف ، سرکاری اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ، طلبا و طالبات خود اساتذہ بن کر کلاسیں پڑھانے لگے
پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ گورنمنٹ پرائمری
اسکول میں اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے سے طلبا و طالبات خود اساتذہ بن کر
کلاسیں پڑھانے لگے ہیں۔
اساتذہ کی کمی کے باعث کئی طلباء اسکول چھوڑ چکے ہیں۔ اسکول میں طلباء کی
تعداد 250 جبکہ اسکول میں صرف ایک استاد تعینات ہے دیگر 4 کلاسیں خالی ہونے
پر طلبا وطالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا ہے۔
ان مستقبل کے معماروں کی حفاظت کے لیے نہ چار دیواری ہے اور نہ ہی کوئی
سیکورٹی ہے۔گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلباء نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز
شریف سے اساتذہ کی تعیناتی کے لئے احتجاج کیا اوراسکول کی چار دیواری، صاف
پانی، بجلی، کمرے و دیگر سہولیات بھی فوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔