Feb 27, 2017 08:17 pm
views : 901
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding PSL Final
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس
لاہور
میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے
امن وامان کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور
میں کرانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر
صوبائی ووفاقی سیکورٹی اداروں نے
مشاور ت سے لاہور میں سپرلیگ کا فائنل کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی
شہباز شریف نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی
منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ پاکستان
سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی
جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ملک و قوم کے بہترین مفاد میں
پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قوم سے اپیل
ہے کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ
دے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہافائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات
کئے جائیں۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان تمام انتظامات کا از خود جائزہ
لے۔ ہم نے مل کر فائنل میچ کو کامیاب بنانا ہے