لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی
منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا تعلیم ، صحت ،پینے کے
صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ عوام
کو ریلیف اور معیاری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبے میں میگا
پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں میں اربوں روپے کی لاگت سے
متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت
،معیاراور تیز رفتاری سے تکمیل کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا
رہاہے۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی
گئی ہے۔کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت بچائے گئے وسائل بھی عوام کی فلاح و
بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں۔پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ کم ترقی یافتہ
علاقوں کی طرف موڑ دیاہے۔جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے اضافی وسائل
ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ملتان میٹروبس سروس نے جنوبی پنجاب
کے عوام کو جدید ، با کفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہاخادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام
کے تحت پنجاب بھر کے دیہی علاقوں میں ہزاروں کلو میٹر طویل سڑکیں بنائی
گئی ہے۔دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام سے کاشتکاروں اور
دیہی آبادی کو آمدورفت میں سہولت ملی ہے۔