Feb 28, 2017 03:54 pm
views : 789
Location : Liaquatabad No 4
Karachi- Sindh Rangers Action, Weapons Recovered
کراچی ، پاکستان رینجرز( سندھ)کی کامیاب کارروائی ، سیاسی جماعت کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ)کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر یہ
اطلاع ملی کہ ایم کیوایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے کچھ شر پسند عناصر نے
تخریب کاری کی نیت سے لیا قت آباد نمبر 4کے علاقے میں ایم کیوایم سے منسلک
دفتر یونٹ 164میں اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھا ہے۔
ترجمان پا کستان رینجرز (سندھ ) کے مطابق پا کستان رینجرز (سندھ )نے فوری
کارروائی کر تے ہو ئے تلاشی کے دوران دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ اور
ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان پا کستان رینجرز (سندھ ) کے مطابق دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ میں
تین عد د رائفل ٹرپل ٹو ،تین عد د ایس ایم جی بمعہ 6عد د میگز ین ،ایک عد د
رائفل جی تھر ی بمعہ 4عد د میگز ین ،8عد د پستول 30بور بمعہ 4عد د میگزین
اور 1800ایس ایم جی راؤ نڈز شامل ہیں۔
ترجمان پا کستان رینجرز (سندھ ) کے مطابق د فتر میں چھپایا گیا اسلحہ اور
شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لئے استعما ل ہونا تھا۔