اسلام آباد، اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا اجلاس
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی کونسل اجلاس جاری ہے۔ علاقا
ئی ترقی کیلئے وژن 2025 تشکیل دیدیا گیا ہے۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی
کونسل کاچیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایران اور ترکی سمیت دس
رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی کونسل کے افتتاحی سیشن سے
خطاب کر تے ہو ئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ رکن ملکوں میں باہمی تجارت
میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔رکن ملکوں میں رابطوں کے فروغ سے خطے
میں خوشحالی آئیگی۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ خطے کو دہشت گردی اورانتہاپسندی سمیت
مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں
گی۔مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ ہمیں انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی
توجہ دینی ہوگی اور تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو
دور کرنا ہوگا۔
ای سی او کے سیکریٹری جنرل حلیل ابراہیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ رکن
ملکوں کی مجموعی پیداوار ایک ٹریلین ڈالرز سے زیادہ ہے ، خطے میں غذائی
تحفظ کیلئے کئی منصوبے زیر غور ہیں۔
ای سی او کے سیکریٹری جنرل حلیل ابراہیم نے مزید کہا کہ رکن ممالک کے
درمیان موثرمواصلاتی نظام کا منصوبہ تیارکیا گیاہے۔ای سی او نے اقوام متحدہ
کے ساتھ 45معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔خطے میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقوام
متحدہ کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔