Feb 28, 2017 04:01 pm
views : 832
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Chairman KPT Vice Admiral Shafqat Jawed
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر)شفقت جاوید کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل
(ر)شفقت جاوید نے ملاقات کی۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر)شفقت
جاوید نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے
دوران ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ،ملکی معیشت میں کے پی ٹی کے کردار
اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ملکی معیشت کے فروغ میں کراچی پورٹ
کا کردار نہایت اہم ہے۔ملکی درآمدات اور برآمدات میں کے پی ٹی کی اہمیت سب
پر عیاں ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا۔
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر)شفقت جاوید نے گورنر سندھ محمد زبیر کو پورٹ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔