Feb 28, 2017 04:42 pm
views : 862
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair chairs Law and Order Meeting
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں جائزہ اجلاس
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید،سکریٹری داخلہ
قاضی شاہد پرویز،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان
،ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں سیکریٹری داخلہ قاضی
شاہد پرویز اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گورنر سندھ محمد زبیر کو تفصیلی
بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کراچی آپریشن ہر صورت میں اپنے
منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔کراچی میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور
قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے کہارینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی
قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،امن کو پائیدار بنانے کے لئے ہر
ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری ملک کے لئے بہت
اہم ہے،اس سے آبادی کے درست اعدادوشمار دستیاب ہوں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاکراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا
ہے،اسے عالمی معاشی نقشہ پر جگہ دلوانے کے لئے یہاں دیرپا امن کا قیام
ناگزیر ہے۔سرمایہ کاری بہتر امن و امان سے مشروط ہوتی ہے،دیرپا امن کے قیام
کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے مزیدکہاسی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و
خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا۔سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کی فول پروف
سکییورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔