Feb 28, 2017 04:43 pm
views : 835
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting with Ameer Maqam Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امیرمقام کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے وفدکی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امیرمقام کی قیادت میں
خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی۔امیرمقام کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے
وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں کی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و
گلگت بلتستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں کسی بھی پاکستانی کے ساتھ
امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا خیبرپختونخوا،
بلوچستان، سندھ اورپنجاب ایک لڑی میں پروئی ہوئی اکائیاں ہیں جب کہ آزاد
کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اسی لڑی کا حصہ ہیں چاروں صوبوں کے عوام کے دل
ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔اکائیوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے بغیر
پاکستان کا تصور ناممکن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں میں بسنے
والے ہمارے بھائی ہیں پنجاب میں سب لوگ مل جل کے رہتے ہیں کسی بھی پاکستانی
کے ساتھ امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور شناخت نہیں
ہوتی دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی ہو اس پر پورا پاکستان افسردہ ہوتا ہے
لیکن پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ہمیں مل کر ہی دہشت
گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مزیدکہا ہم نے مشاورت کے ساتھ پی ایس ایل کا
فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا اور ہم نے مل کر پی ایس ایل کے
فائنل میچ کو کامیاب بنانا ہے۔