Feb 28, 2017 04:45 pm
views : 1013
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Chairman PCB Shahryar Khan and Chairman PSL Najam Sethi Media Talk
لاہور ، فائنل کے کامیاب انعقاد سے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے دروازے کھلیں گے،شہریار خان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کا
لاہور میں انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا بہت بڑا موقع ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں خاص طور پر پی ایس ایل فائنل کیلئے تیار کیے گئے انکلوژر
کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا پی ایس ایل فائنل کا لاہور
میں انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا بہت بڑا موقع ہے، فائنل کے کامیاب
انعقاد سے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے دروازے کھلیں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاصوبائی اور وفاقی حکومت کی
بھرپور حمایت حاصل ہے، دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں 4,4 غیرملکی پلیئرز شامل
ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے مزیدکہا امیر غریب سب کے لیے
فائنل دیکھنے کا موقع ہے، 500 روپے والے ٹکٹس کی تعداد 10 ہزار تک کر دی
گئی ہے اس کے لئےنجم سیٹھی نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی ہے۔
چیئر مین پا کستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہا بغیر شناختی کارڈ کسی کی
انٹری نہیں ہو گی، چاہے اس کے پاس 5 سو والا ٹکٹ ہو یا 14 ہزار کا ٹکٹ ہو
جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے کیلئے گارڈین کا ساتھ ہونا ضروری ہو
گا۔
چیئر مین پا کستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پا کستان سپر لیگ ٹو
کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں 8 غیرملکی پلیئرز ضرور شامل ہوں گے۔