Feb 28, 2017 04:51 pm
views : 990
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 13 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج, 100 انڈیکس میں13پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 13پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد48534پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر384کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
229کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔