Feb 28, 2017 06:37 pm
views : 995
Location : Noor Khan Airbase
Islamabad- Iranian President Hassan Rohani Arrival
اسلام آباد، ایران کے صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے
ایران کے صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے، حسن روحانی کل سے شروع ہونے والے ای سی اوسربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ایران کے صدرحسن روحانی پاکستان میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے اقتصادی
تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایران کے صدر حسن روحانی کا اسلام آباد آمد پر وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے
پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس یکم مارچ 2017 کو
اسلام آباد میں منقعد ہو رہا ہے، ای سی او کے 10 رکن ممالک میں پاکستان
،ترکی ،ایران افغانستان، ترکمانستان، کرغزستان، ازبکستان، قزاقستان،
تاجکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔