Mar 01, 2017 05:56 pm
views : 877
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں434پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 434پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد48968پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر369کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔