Mar 01, 2017 06:14 pm
views : 758
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh call on by participants of 25th Advanced Diplomatic Course
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ایڈوانسڈ ڈپلومیٹک کورس کے غیر ملکی سفارت کاروں کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے 25 ویں ایڈوانسڈ ڈپلومیٹک کورس کے غیر
ملکی سفارت کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ایڈوانسڈ ڈپلومیٹک کورس کے غیر ملکی
سفارت کاروں کے وفد نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات
کی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ،ہمسایہ ممالک سے
پاکستان کے سفارتی تعلقات ،ان میں مزید اضافہ کے اقدامات،دھشت گردی کے خلاف
جنگ میں پاکستان کے کردار اور باھمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف
جنوبی ایشیاء4 بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت ہم
ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار
ادا کیا ہے۔اس کے باعث ہمیں بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاسی پیک پورے خطہ کے لئے گیم چیلنجر کی حیثیت
رکھتا ہے۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا
آغازہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سفارت کر اپنے ملک کا چہرہ ہوتے
ہیں ،ان کی کارکردگی سے ملک پہچانا جاتا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بین الاقوامی تعلقات کے نت نئے چیلنجر سے
نمٹنے کے لئے سفارت کاروں کی مسلسل تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس طرح کے
کورسز سے سفارت کاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایڈوانسڈ ڈپلومیٹک کورس کے غیر ملکی سفارت کاروں کے وفد کے اراکین نے گورنر
سندھ محمد زبیر سے صوبہ کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان
کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور گورنر کے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے
حوالے سے سوالات بھی کئے۔
فارن سروسز اکیڈمی پاکستان کے تحت منعقد ہونے والی اس کورس کا دورانیہ 6 ہفتہ ہے اور اس میں 35 ممالک کے سفارتکار شریک ہیں۔