پشاور، پی ایس ایل کے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین کرکٹ مایوس
پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کا بخار پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح
پشاور میں بھی جا پہنچا ۔پشاور کے شائقین کرکٹ 5مارچ کے انتظار میں کرکٹ
کھیل کر اپنا وقت گزار رہے ہیں ۔پشاور میں انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے
بعد عوام کو پی ایس ایل کے ٹکٹ خریدنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
اس موقع پرشائقین کرکٹ نے کہا کہ ہمیں شوق تو بہت ہے جانے کالیکن ٹکٹ آئن
لائن ہیں اور ہمارے پاس کریڈٹ کارڈ بھی نہیں ہے اور ٹکٹ مہنگا بھی بہت ہے
دل تو بہت کرتا ہے جانے کا لیکن جانہیں سکتے ۔