Mar 01, 2017 07:40 pm
views : 845
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting Regarding Energy Projects
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی
قیادت میں توانائی کے شعبے کی چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے
دوران چینی کمپنی نے توانائی کے شعبہ خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ
کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاپاکستان خصوصا پنجاب میں سرمایہ
کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیاہے۔چینی کمپنی دل کھول کر سرمایہ
کاری کرے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری
کے نئے دروازے کھولے ہیں۔پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی پر
پورا اتری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاچین پاکستان کا انتہائی قابل
اعتماد دوست ہے۔اپریل2015ء میں چین کے صدر پاکستان آئے اور 46 ارب ڈالر کے
تاریخ ساز منصوبوں پر دستخط ہوئے۔معاہدوں کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی
تو ان پر حقیقی معنوں میں عملی کام کا آغاز بھی ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا بعض منصوبے آسمانوں سے باتیں کر
رہے ہیں اور بعض منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر نے سی پیک
کے منصوبوں پر اس تیز رفتاری سے عملدرآمد ہوتے ہوئے کبھی نہیں
دیکھا۔پاکستان میں بعض منصوبے اس برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں کہ دنیا کی
تاریخ بدل رہی ہے۔
سربراہ چینی کمپنی نے کہا توانائی کے شعبہ خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
چینی کمپنی گلوبل انرجی انٹر کنکشن ڈویلپمنٹ اینڈ کارپوریشن آرگنائزیشن کے وفد میں چن ڑکیانگ اور دیگر شامل تھے۔
صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، چیئرمین قائداعظم سولر پارک لمیٹڈ
کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات بھی اس موقع پر موجود
تھے۔