Mar 02, 2017 03:02 pm
views : 870
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 590 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس میں590پوائنٹس کا اضافہ
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس590پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49582پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 355کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔