Mar 02, 2017 04:54 pm
views : 933
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلا س میں کسان پیکیج پر عملدرآمد اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود
قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بلا سود قرضوں کی
فراہمی کے پروگرام میں پارٹنر بنکوں کی ٹائم لائن کے اندر مقررہ اہداف کے
حصول کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاملک کی تاریخ میں پہلی
بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی شاندار پروگرام شروع کیا گیا
ہے۔ بلا سود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور
چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی
مدد سے شفاف اور فول پروف نظام بنایا گیا ہے۔
اجلاس میں بینکوں سے بلا سود قرضوں کے حصول کیلئے عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا بلا سود قرضوں کی فراہمی کا یہ
پروگرام زرعی معیشت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم سب
کو مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے اور اس کے اہداف حاصل کرنا
ہیں۔اربوں روپے کے بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار
مستفید ہو ں گے۔
و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہایہ پروگرام بنکوں اور تمام ا سٹیک
ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی
مستفید ہوں گے۔ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کے قرضوں کے حصول کے طریقہ
کار کو آسان بنایا گیا ہے۔چھوٹے کاشتکارکی ترقی کے بغیر زراعت کبھی پھل
پھول نہیں سکتی۔
سیکرٹری زراعت نے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، میاں عطا محمد مانیکا، نعیم اختر
بھابھہ، مشیران ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین پی ایل آراے رانا
بابر حسین، چیف سیکرٹری ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ، پارٹنر بنکوں
کے حکام اور متعلقہ اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔