Mar 02, 2017 07:26 pm
views : 878
Location : Different Areas
Faisalabad- Weather turn Pleasant in City
فیصل آباد، ٹھنڈی ہواؤں نے عوام کے چہروں پر خوشی بکھیر دی
فیصل آباد میں ٹھنڈی ہواؤں نے عوام کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔آسمان
کوکالی گھٹاؤں نے گھیر رکھا۔ تیز ہواؤں سے درخت اور پرندے چہچہا کر اپنی
خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔موسم بہارمیں پھولوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید
اضافہ ہوگیا ہے۔شہری موسم کالطف اٹھانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ آج اچھا خاصا موسم ہے پہلے
گرمی تھی آج بچوں کے ساتھ واک کرنے نکلے ہیں اور ساتھ آؤٹنگ کیلئے بھی۔
پچھلے دنوں شہر میں بہت گرمی تھی اب موسم اچھا ہے ہم بھی فیصل آباد میں
دوستوں کے ساتھ آئے ہیں گھوم پھر رہے ہیں انجوائے کررہے ہیں۔