Mar 03, 2017 12:29 pm
views : 894
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 151 Points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں151پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس151پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49847پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 300کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔