Mar 03, 2017 02:53 pm
views : 930
Location : Multan Garrision
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Multan Garission
راولپنڈ ی ، آپریشن ردالفسادسے تمام فسادیوں کاخاتمہ کرینگے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے تمام فسادیوں کا خاتمہ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفرگڑھ فیلڈفائرنگ رینج میں فوجیوں کی
حربی تربیتی مشق کا بھی جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنے حربی تجربے کی
بدولت پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریڑن کادورہ بھی کیا، انہیں آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے مردم شماری سپورٹ پلان سے متعلق فوجیوں کی تربیت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری اہم قومی
سرگرمی ہے، پاک فوج مردم شماری کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔