Mar 03, 2017 03:38 pm
views : 931
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- Health Card Problem
پشاور، صحت انصاف کارڈکا ناکارہ ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا
اعلان محض دعو ی ہی ثابت ہوا۔صحت انصاف کارڈ کے حامل شہری مریضوں کے ہمراہ
ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ،شہریو ں نے شکوہ کیا کہ انصاف کارڈ سے
تاحال ایک روپیہ کافائدہ بھی نہیں پہنچا۔
خیبر پختو نخوا کے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کاصوبے کے عوام کے ساتھ
کیا گیا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں کارڈز کے
اجراء کے لئے بڑی بڑی تقاریب تو ہوئیں مگر صحت انصا ف کارڈسے صوبے کے ڈیڑھ
کروڑ افراد کو فائدہ پہنچانے کااعلان محض دعوی ہی ثابت ہوا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو کبھی نیٹ خراب تو کبھی کارڈ
میں پیسے منتقل نہ ہونے کے بہانے دیئے جاتے ہیں۔مریض خواتین اور مریض بچے
بھی انتظامیہ کی غفلت کے باعث متاثر ہور ہے ہیں۔
شہریوں نے کارڈز میں رقم فوری طور پر منتقل کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔