کراچی ، پاکستان رینجرز (سند ھ) کی عزیز آباد کے علاقے میں کامیاب کارروائی ،اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا
کراچی میں پا کستان رینجرز (سند ھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر
اطلاع ملی کی ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے کچھ شر پسند عناصر نے
شہر میں دہشت گردی کی نیت سے عزیز آباد کے علاقے میں خورشید ممیوریل ہا ل
سے تقریباً 150گزکے فاصلے پر رہائش پزیر محمد عامر کے مکان نمبر 512میں
اسلحہ اورایمونیشن چھپا رکھا ہے۔
تر جمان پا کستان رینجرز (سند ھ)کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے فوری
کارروائی کرتے ہو ئے مکان کی تلاشی لی جس کے دوران مکان میں موجود اسٹور
روم میں بنائی گئی عارضی دیوار کے پیچھے سے چھپایا گیا بھاری تعداد میں
اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
برآمد کئے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں 20عد د ایس ایم جیز بمعہ 29عد د
میگزین ، 2عد د ایل ایم جیز بمعہ ایک عد د میگزین ، ایک عدد جی تھر ی بمعہ
ایک عد د میگزین ، ایک عد د سیون ایم ایم،3عد د سنا ئپر رائفل بمعہ 7عد د
میگزین ،ایک عدد 22بور پسٹل ، ایک عد د بائی نیٹ ، 10عد د بلٹ پر وف جیکٹس
اور مختلف اقسام کے 10ہزار راؤنڈز شامل ہیں۔